ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نا اہل اراکین اسمبلی ہمیشہ نااہل ہی رہیں گے: سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا

نا اہل اراکین اسمبلی ہمیشہ نااہل ہی رہیں گے: سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا

Sat, 08 Feb 2020 12:54:15    S.O. News Service

میسورو،8/فروری (ایس او نیوز) بروز جمعرت میسور ضلع کے ایچ ڈی کوٹے میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کانگریس کے سینئر قائد و سابق ریاستی وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ریاستی اسمبلی میں شامل 10اراکین اسمبلی کے تعلق سے بتایا کہ کانگریس پارٹی کو دھوکہ دے کر بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہوکر بی جے پی کی ٹکٹ پر دوبارہ منتخب ہونے کے باوجود یہ تما م 10اراکین اسمبلی ”نااہل“ہی کہلائیں گے- سپریم کورٹ نے انہیں نااہل قرار دیا تھا اور یہ شناخت ان اراکین اسمبلی کے ناموں کے آگے کبھی نہیں مٹے گی- انہوں نے کہا کہ وہ ان تمام اراکین اسمبلی سے ناخوش ہیں، اس کے باوجود موجودہ حکومت کی کابینہ میں انہیں شامل کیا گیا ہے- اب وہ صرف انہیں مبارک باد دے سکتے ہیں -


Share: